کوریئر کے ذریعے آئس نشہ آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(سی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)نے آئس نشہ آسٹریلیا کورئیر کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی جبکہ سکھر میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 323 کلو گرام چرس اور 6 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مطابق سکھر میں کارروائی شکار روڈ پر کی گئی اور مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران منشیات پکڑی گئی، ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 323 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 60 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔کارروائی کے دوران ٹرک کو ضبط کرکے منشیات اسمگلنگ کے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالقدیر اور اسد اللہ کے خلاف اے این ایف سکھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں بھی کارروائی کی جس میں کوریئر کے ذریعے آئس آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔فروٹ باسکٹ میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی 850 آئس برآمد کر لی گئی، اس سلسلے میں گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں