65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر میں 65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں