ریاض(سی این پی) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیاں یا تجارتی ادارے جن کا ریجنل آفس مملکت میں نہیں ہوگا ان سے معاہدے معطل کردیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت جنوری 2024 سے ریجنل دفاتر مملکت میں نہ رکھنے والے غیرملکی تجارتی اداروں اور کمپنیوں سے اپنا معاہدہ معطل کردے گی، اس کا اطلاق تمام متعلقہ مراکز پر ہوگا، یہ فیصلہ سعودائزیشن کا حصہ ہے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز، محکموں اور اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں اور اداروں کو مملکت میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادہ کیا جائے۔اسی ضمن میں یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کاروبار سے ہونے والے منافع کا ایک حصہ مملکت کے اندر خرچ کرنے کی حکمت عملی ہے۔اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ متعلقہ ادارے مصنوعات سعودی عرب کی تیار کردہ استعمال کریں۔خیال رہے کہ ماضی میں 20 انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے ریجنل دفاتر ریاض منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی ضوابط 2021 کے دوران جاری کردیے جائیں گے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار