کورونا کے بعد افریقی ملک میں خطرناک وبا پھوٹ پڑی، عالمی ادارہ صحت متحرک

کونیکری(سی این پی)افریقی ملک گِنی میں چار سال بعد ایبولاوائرس دوبارہ پھیلنا شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد جان سے جا چکے ہیں، حکومت نے وبا کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گنی میں 2016 کے بعد پہلی بار ایبولاوائرس کے متعدد کیسز آئے جن میں سے چار مریضوں کی اموات ہوئیں، محکمہ صحت کے عہدیداران نے وبا کی تصدیق کردی۔حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کی اموات ہوئیں انہیں سانس لینے میں دشواری، بخار اور الٹیوں کا سامنا رہا۔ ایبولاوائرس پھیلنے کے بعد دیگر متاثرین کو تلاش کرکے قرنطینہ کیا جارہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹیم گنی بھیج دی جو صورت حال کا جائزہ لے گی۔ ایبولاوائرس کے پھیلا ئومیں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔وزارت صحت کے عہدیدارن نے بتایا ہے کہ وبا سے مرنے والوں سے جو جو افراد رابطے میں تھے وہ تمام اس وقت قرنطینہ میں ہیں جہاں ان کا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے، جبکہ وبا کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ مشرقی کانگو میں ایبولا کی تصدیق کے ایک ہفتہ بعد گنی میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں