وعدے پورے نہ ہوئے تو جوہری معائنے محدود کر دیں گے، ایران

تہران(سی این پی)ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک 21 فروری تک وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو جوہری معائنوں کو محدود کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک کو فوری مثبت عمل کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 21 فروری تک ایران کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر امریکی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو جوہری نگراں کے اراکین کو محدود معلومات فراہم کی جائیں گی۔بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ اوباما دور میں کئے گئے جوہری معاہدے میں واپسی کے اعلان کے باوجود تاحال سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں