نئی دہلی(سی این پی)بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، مزید سیکڑوں کاشتکار گرفتار لیے گئے، پولیس حراست میں تشدد کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا کے چالیس وکلا نے امریکی صدرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر مداخلت کریں۔بھارتی کسان اپنے حق کے لیے چٹان بن گئے، مودی سرکار بھی اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، کسانوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار کی جانے والی ماحولیات کی کارکن اور کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے شروع ہو گئے۔ دیشا راوی کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے بنگلور میں احتجاج کیا۔دیشا راوی کو کسانوں کی تحریک سے متعلق ٹول کٹ بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹول کٹ میں کسان تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے لائحہ عمل بنایا گیا تھا، مظاہرے میں طلبہ اور سماجی کارکن شامل تھے۔ بنگلور کی اس کارکن کو دلی کی اسپیشل یونٹ نے گرفتار کیا تھا۔ادھرحکومت نے مزید سیکڑوں کاشتکاروں کو گرفتار کر لیا، پولیس حراست میں تشدد کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا کے چالیس وکلا نے امریکی صدر کوخط لکھا ہے جس میں کسانوں پر ہونے والے مظالم پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے انسانی بنیادوں پر مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے بھی کسانوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار