کرونا ویکسین مضر صحت ہونے کا دعوی افواہ قرار، سعودی وزارت صحت

ریاض (سی این پی) سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والی ویکسینز محفوظ اور موثر ہیں۔ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کرونا وائرس سے صورتحال سے متعلق جاری پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ویکسین سب کی صحت و سلامتی کیلئے ضروری ہے۔ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ شہری ویکسین سے متعلق گمراہ کن باتوں اور افواہوں پر کان نہ دھریں ، ہمارے پاس موجود ویکسین موثر ہے، جو سب کیلئے دستیاب ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بزرگ، لاعلاج امراض میں مبتلا اور موٹاپے کا شکار لوگ ویکسین کے لیے جلد از جلد اندراج کرا لیں اور تاخیر نہ کریں۔یاد رہے کہ کووڈ 19 کے اثرات سے بچنے کے لیے ویکسین کا حصول ناگزیر ہے، سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین مفت مہیا کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں