حیدرآباد(سی این پی) ملک میں خاص تہواروں کے موقع پر زائد قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر آج کل بے قدری کا شکار ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اسے مفت تقسیم کیا جانے لگا ہے۔ٹماٹر وہ سبزی ہے جو تقریبا تمام ہی سالن اور پکوانوں میں عمومی طور پر استعمال کی جاتی ہے، سندھ سمیت پاکستان بھر میں خاص تہواروں کے دوران اس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے اور سبزی فروش ڈیمانڈ زیادہ ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے اسے من مانے نرخوں میں فروخت کرتے ہیں، ان تہواروں کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔مگر آج کل ٹماٹر مفت میں تقسیم کیا جارہا ہے اور یہ منظر حیدرآباد کے علاقے نوکوٹ میں دیکھنے کو ملا،جہاں سبزی منڈی مالکان نے دس کلو ٹماٹر کے تھیلے عوام میں مفت تقسیم کئے۔ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے کاشتکاروں کا موقف ہے کہ اس بار زیادہ فصل ہونے کے باعث ٹماٹر کو مارکیٹ تک لانے میں نقصان ہورہا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ اخراجات زیادہ ہوچکے جبکہ فصل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث وہ یہ نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت سندھ کی مختلف سڑکوں پر کاشتکارخود ٹماٹر اور سبزیاں فروخت کرنے لگے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت سندھ کے اضلاع بدین، حیدرآباد میں ٹماٹر کی وافر فصل پیدا ہوئی ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سبزی مارکیٹوں میں ٹماٹر بیس روپے کلو میں باآسانی دستیاب ہے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس