اسلام آباد(سی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔وفاقی وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر نوٹس لیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی ہیں، اپوزیشن لیڈر ہیں، حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔یاد رہے حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے الزام لگایا تھا کہ سنٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جیل میں پیپلزپارٹی کے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، گزشتہ روز سنٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کو سازش کے تحت جیل انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنوایا۔ترجمان کے مطابق جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کروائی تھی، حلیم عادل شیخ کو جیل میں بند وارڈ کر دیا گیا تھا گھر سے کپڑے اور کھانا بھی نہیں پہنچانے دیا۔ جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا، اہلخانہ کو حلیم عادل شیخ کو ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی، حلیم عادل شیخ کی ٹانگ و دیگر حصوں پر تشدد کے نشان ہیں۔ترجمان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ جیل میں حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک