کوئٹو(سی این پی)ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات سے 62 قیدی ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کی جیلوں میں ہنگامہ آرائی جرائم پیشہ افراد کے 2 گروہوں نے کی اور اسی ہنگامہ آرائی کے دوران یا جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔انتظامیہ کے مطابق فسادات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی اور تقریباً 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پایا گیا۔پرتشدد واقعات جنوب مغربی بندرگاہی شہر گویاکوئل، کیونسا اور لاٹا کونگا کی جیلوں میں پیش آئے۔ پولیس نے قیدیوں کے قبضے سے کلہاڑیاں، ہتھیار، چاقو اور موبائل فون برآمد کر لیے۔حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی جرائم پیشہ افراد کے 2 گروہوں کے درمیان قیادت کے معاملے پر ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر بھی ایکواڈور کی جیلوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں 11 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں