پشاور(سی این پی)فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈسکہ اور کرم ایجنسی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ناقابل قبول ہے، دونوں حلقوں کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، 26 مارچ کو پورے ملک سے شیڈول کے مطابق قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 45 میں پولنگ سے پہلے 600 جعلی پوسٹل بیلٹ پکڑے گئے تھے، تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل کرنے کے بجائے انتخاب لڑنے دیا گیا، حلقے میں تیسرے نمبر پر آنے والے کو پہلے نمبر پر لایا گیا، الیکشن کمیشن نے نتائج روکے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات منسوخ کرنے چاہیئے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا دھاندلی دھاندلی ہوتی ہے جو قابل قبول نہیں، دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے، 2018 والا الیکشن الیکشن تھا اور نہ ہی اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سرپرائز ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہم کامیاب ہونگے، عدالت ہمیشہ آئینی شو کی تشریح کرتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر