اسلام آباد (سی این پی) چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے، گھریلو سلینڈر 22 روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت میں84 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 1576روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی 158روپے فی کلو کی بجائے160روپے فی کلودستیاب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو سلینڈر 1863 روپے کی بجائے1885روپے جبکہ کمرشل سلینڈر 7168 روپے کی بجائے 7252روپے میں دستیاب ہوگا۔عرفان کھوکھر کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری سلینڈر پھٹنے سے روز 2 سے 3 جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک