فیصل آباد(سی این پی) فیصل آباد میں رواں برس گندم خریداری کا سیزن سر پر آپہنچا مگر محکمہ خوراک کے گوداموں کی تعمیر و مرمت کا آغاز تک نہیں کیا گیا۔ گوداموں کی مرمت نہ ہونے سے گندم خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔فیصل آباد محکمہ خوراک کی غفلت اور سست روّی کے باعث رواں برس بھی گندم کے گوداموں کی تعمیرومرمت کا کام نہ ہوسکا۔ گوداموں کی دیواریں اور چھتیں عرصہ دراز سے بدحالی کا شکار ہیں۔ عمارت کی خستہ حالی کے باعث بارشوں کے دنوں میں گندم کو محفوظ رکھنے میں ملازمین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گوداموں کی حفاظتی دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے محکمہ خوراک آفس اور گوداموں کو گزرگاہ میں تبدیل کررکھا ہے۔معاملے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کہتے ہیں گوداموں کی تعمیرو مرمت کے حوالےسے اقدامات کئے جارہے ہیں ، کام جلد مکمل کروا لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے گوداموں کی چاردیواری اور سکیورٹی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری گندم کے چوری ہونے کے واقعات بھی آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک