سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، قومی اسمبلی سےیوسف رضاگیلانی کامیاب

اسلام آباد(سی این پی)سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے ہیں، حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دی-اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئےگئے ہیں۔ امکان یہی ہے کہ ان ووٹوں کو ضائع ‏قرار دے دیا گیا ۔بلوچستان کی7جنرل نشستوں میں سے 3 کےنتائج آگئے ہیں۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق بلوچستان ‏میں اپوزیشن کے 2 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔جےیوآئی کے مولاناعبدالغفورحیدری، بی این پی مینگل کے محمدقاسم کامیاب ہوئے۔ جنرل نشست ‏پر آزاد امیدوارعبدالقادر کامیاب قرار پائے۔ بی اےپی کےسرفرازبگٹی کامیاب ہوئے ہیں.سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان اور ایم کیو ایم پاکستان کی خالدہ اطیب ‏کامیاب ہوئی ہیں۔ سندھ سےشیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب اور تاج حیدر کامیاب ہوئے۔کے پی اسمبلی کے تمام 145 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پہلا ووٹ جے یو آئی( ف)کے ‏ہدایت الرحمان، آخری ووٹ شہرام ترکئی نےکاسٹ کیا۔مجموعی طورپر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ،خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 13اور اقلیتوں کی نشستوں پر8 امیدوار میدان میں ہیں۔پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آبادکی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں