امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

لاہور: (سی این پی ) مسلسل گراوٹ کی طرف جانے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 157 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں