اسلام آباد (سی این پی) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 48 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن مہنگی بولی موصول ہوئی ہے۔گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی 332 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن ملی ہے، درآمدی گندم کراچی پورٹ پر 55 روپے 50 پیسے فی کلو میں پڑے گی۔پورٹ پر فی من درآمدی گندم 2 ہزار 220 روپے میں پڑے گی، گندم پر فی من ٹرانسپورٹ چارجز 700 روپے تک پڑیں گے۔حکومت کو درآمدی گندم 2 ہزار 720 روپے فی من میں پڑے گی، یہ گندم خرید لی جائے تو بھی مارچ کے آخر یا اپریل میں پہنچے گی۔وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے دسمبر میں اضافی گندم کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی تھی، جبکہ وزارتِ تجارت نے گندم درآمد کرنے کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔وزرات تجارت کا کہنا تھا کہ مارچ، اپریل میں گندم کی درآمد سے اجتناب کیا جائے، ان مہینوں میں مقامی گندم کی آمد کے موقع پر گندم درآمد نہ کی جائے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک