اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کو3زونز میں تقسیم کردیا، وفاقی دارالحکومت کورونا سے متعلق ریڈ، اورنج، گرین نارنجی زونز میں تقسیم ہوا ہے۔ کورونا کے حوالے سے حساس ترین سیکٹرز ریڈ زون رہیں گے جن میں بہارہ کہو، بنی گالہ، آئی 10 اور آئی ٹین 2 شامل ہیں۔اسی طرح اسلام آباد کے سیکٹر جی 9، جی 9 ون، جی 10، جی 10 فور، سیکٹرز ایف الیون اور ایف 11 ون کو بھی ریڈ زون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بنی گالہ میں 64 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔اورنج زون میں جی 9، آئی ایٹ کے 2 سب سیکٹرز، سیکٹر جی کے 2، سیکٹر آئی کے 2سب سیکٹرز اور سیکٹر جی کے سات سب سیکٹرز اورنج زون میں شامل ہیں۔اسلام آباد کے کورنگ ٹائون، علی پورفراش، پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی، غوری ٹائون، بہارہ کہو، ترلائی اور پاکستان ٹائون گرین زون کا حصہ ہوں گے۔ادھر ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کیے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 61 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار چار 95 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر