پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل میں بڑی پیش رفت

لاہور(سی این پی) اینٹی کرپشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ، اسکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کواینٹی کرپشن نے گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کوعدالت اشتہاری قراردے چکی تھی تاہم ملزم اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔حکام نے بتایا ملزم عثمان کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے، ملزم کوخصوصی ٹیم نے جیوفینسنگ کے ذریعے گرفتار کیا۔حکام کے مطابق اسکینڈل کے دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیپرز لیک کرتا تھا، یہ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کررہے تھے، امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے تھے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان پیپرلیک گینگ کاسرغنہ ہے،مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں