سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد کا احسن اقدام،استاد کو اس کا حق دلانے کیلئے رات کے ایک گئے تک دفتر کھلا رکھا

فیصل آباد(سی این پی )اساتذہ کی ان سروس پر موشن(PST &EST) کیلئے ویر فیکیشن کا عمل مکمل ہونے تک اہل اساتذہ SISپر منظور ہو گئے ، SIS بندہونے کا آخری دن گزر چکا ہے جب CEO کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ طارق جمیل کی تمام ترجیحات کلیریکل غلطی کے باعث مسترد کر دی گئی ہیں اس کی ترقی رک جانے کا خدشہ ہے ،انہوں نے مذکورہ استاد کو یقین دلایا اس کے ساتھ زیاتی نہیں ہو گی اس کا حق ملے گا ۔فوری ایکشن لیتے ہوے متعلقہ سٹاف کو پابند کیا کہ مسئلے کے حل کیلئے SIS پر ای میل کرنے سمیت دیگر آپشن استعمال کریں،وقت کی قلت کے باعث فوکل پرسن SIS لاہور رانا عبدالقیوم سے ذاتی حیثیت میں رابطہ کرکے درخواست کا یہ عمل تقریبا رات ایک بجے تک جاری رہا ،اس سے اگلے دن سی ای او کی خصوصی کاوش سے SISپر طارق جمیل کی بطورnacular) EST(ver پروموشن منظور ہوئی ۔سی ای او علی احمد سیان کا یہ اقدام اساتذہ کی بہبود کیلئے انکی کاوشوں کا عمدہ مظہر ہے جس پر اساتذہ برادری نے سی ای او کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ،طارق جمیل سمیت رانا محمد اظہر ،محمد مجاہد،طاہر حمید فانی ،محمود احمد،راشد محمود EST،رانا محمد سعید دیگر نے سی ای او علی احمد سیان ان کے سٹاف خصوصا عبدالغفار ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور محمد نعیم کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں