روس کرونا وبا سے نجات پانے والا ہے، صدر پیوٹن نے خوش خبری سنا دی

ماسکو(سی این پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گرمیوں کے اختتام تک روس سے وائرس کے خاتمے کی امید ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وبا نے چین سے اپنے پھیلائو کا آغاز کیا اور ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے لڑتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا لیکن وبا کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا لیکن روس نے رواں گرمیوں کے آخر تک وبا کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا ہے۔روسی صدرنے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ گرمیوں کے اختتام تک روسی شہریوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی (اینٹی باڈیز)حاصل کرلے گی۔روسی صدر نے کہا کہ ماہرین طب کہتے ہیں کہ جب کسی ملک کی تقریبا 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین لگوالی جائے تو آبادی اس وائرس کے خلاف ہرڈ ایمونیٹی حاصل کر لیتی ہے اور وائرس اس جگہ بیکار ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں