سیئول(سی این پی)شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے حالیہ میزائل تجربوں کے بعد تنقید اور مزید پابندیوں کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور جوکول سو نے ایک اجلاس میں کہا کہ امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے ساتھ نئی پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جوکول نے کہا کہ یہ اجلاس اس لیے بلایا گیا کہ اس میں شمالی کوریا کے بطور ریاست دفاع کے حق کی مخالفت کی جائے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ یہ سب شمالی کوریا کو جوابی رد عمل پر سوچنے پر مجبور کرے گا۔شمالی کوریا کے نمائندے کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل جن بھی معاملات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اٹھاتی ہے وہ ایک ریاست کی خودمختاری سے انکار اور بظاہر سلامتی کونسل کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہیں اور یہی امریکا کی مخالفانہ پالیسیویں کی براہ راست پیداوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل نہ سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ صرف شمالی کوریا کے اپنے دفاع کے حق میں اٹھائے گئے اقدامات کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور اس کی مذمت کی جائے جب کہ دنیا بھر میں دیگر ممالک اپنی فوجی برتری کو بڑھانے کے لیے مختلف تجربات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جس کی جاپان اور جنوبی کوریا نے شدید مذمت کی تھی جب کہ امریکا نے میزائل تجربوں کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار