مصر،عمارت کے ملبے سے 6 ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا، اموات کی تعداد 25 ہوگئی

قاہرہ(سی این پی)مصر میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 6 ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔قاہرہ میں گرنے والی عمارت کاملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دوسری جانب بچائے جانیوالے بچے کے والدین اور بہن حادثہ میںمر چکے ہیں۔ ہسپتال حکام کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔قاہرہ میں واقع 10 منزلہ عمارت 2 روز قبل زمین بوس ہو گئی تھی، عمارت میں رہائشی فلیٹس تھے جس کے سبب اموات زیادہ تعداد میں ہوئیں۔ مقامی گورنر نے گذشتہ روز حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جبکہ انجینئرز کی ٹیم کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ مصر میں غیر قانونی تعمیرات کے سبب اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں