امریکی ریاست الاسکا کے گلیشیئرمیں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ریاست الاسکا کے گلیشیئرمیں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پانچ اموات، ایک شخص زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو گائیڈز پائلٹ اور دیگر تین افراد سوار تھے، اطلاع ملنے پر الاسکا آرمی نیشنل گارڈز اور الاسکا مائونٹین ریسکیو گروپ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، پانچ افراد کی لاشیں ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ہیلی کاپٹر کی مالک کمپنی کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں