عمران خان کیخلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کھڑی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے، میرا اور تیرا اپوزیشن لیڈر کرتے کرتے ان کا کام ہوگیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم میں اختلاف نہ حکومت کی کامیابی ہے نہ حکومت کا اس میں ہاتھ ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں آئیں، عمران خان ان سے نہیں جانے والا، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کے لیے علیحدہ ہوچکی ہے، اب اصل فیصلہ مولانا فضل الرحمان کا ہے، ہماری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اسمبلیوں میں آنے اور انتخابی اصلاحات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ریفارمز کریں عمران خان آپ سے باہر نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون این سی او سی کا کام ہے میرا کام نہیں ہے، اگر مجھے کہا جائے گا تو میں لاک ڈائون پر عمل درآمد کرائوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں