لاہور(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے با آسانی باردانہ حاصل کرسکیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کر دی گئی، اس سال پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 3.5 کی بجائے 5 ملین میٹرک ٹن رکھا ہے، باردانہ کے 500 بیگز کیلئے سینٹر انچارج جبکہ 1000 سے زائد بیگز کیلئے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی، گزشتہ حکومتوں میں کسان کو اس کی فصل کا معاوضہ بر وقت ادا نہ کیا جاتا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں خریدی گئی زرعی اجناس کا معاوضہ تحریک انصاف حکومت نے دلوایا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ اسی وقت نقد ادا کیا جائے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک