اے ڈی بی نے پاکستان کو بڑی خوش خبری سنادی

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان کی جانب سے ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے سے کلین انرجی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کو 300 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منصوبہ دریائے کنہار پر بنایا جائے گا، جو دو ہزار ستائیس تک مکمل ہوگا، پروجیکٹ کو بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کا نام دیا گیا ہے، نئے آبی منصوبے سے بارہ ملازمتوں کے مواقع میسرآئینگے جن میں سے 40 فیصد ملازمتوں پر مقامی افراد کوبھرتی کیا جائیگا۔اے ڈی بی کے مطابق منصوبے کے لئے ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک کی جانب سے 28 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کی گئی ہے، منصوبے پر حکومت خیبرپختونخوا 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں