پاکستانی نژاد ماہر قانون امریکا میں وفاقی جج نامزد

واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو بڑے بڑے عہدے ملنے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منجھے ہوئے قانونی ماہر پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو امریکی صدر بڑے اعزاز سے نواز دیا، صدر بائیڈن نے زاہد قریشی کو وفاقی جج کے عہدے پر نامزد کردیا۔پاکستانی نژاد جج کو امریکی ریاست نیوجرسی کیلئے فیڈرل جج نامزد کیا گیا ہے، زاہد قریشی امریکا میں مقیم قانون اور انصاف کے شعبوں سے منسلک ان دس امریکی ماہرین قانون میں شامل ہیں جنہیں صدر بائیڈن نے امریکا کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج نامزد کیا۔وائٹ ہائوس سے جاری کردہ اعلامیے میں زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ زاہد قریشی ماہرین قانون میں موجود بہترین ذہن ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد جج 2019 میں نیوجرسی ڈسٹرکٹ کیلئے مجسٹریٹ جج ہیں، زاہد قریشی 2008 سے 2013 تک بطور اسسٹنٹ امریکی اٹارنی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں