ایجنڈے پر اختلاف، کویتی اراکین پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی

کویت سٹی (سی این پی)کویتی اراکین پارلیمنٹ ایجنڈے میں اختلاف کے بعد دھڑوں میں تقسیم ہوکر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کویت کی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا اجلاس ہاتھا پائی و اختلافات کی نظر ہوگیا، کویتی پارلیمنٹ میں کابینہ کی حلف برداری کے بعد اجلاس کے ایجنڈے پر اراکین میں اختلاف ہوگیا۔اختلاف کے باعث اراکین پارلیمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور آپس میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی میں دو رکن پارلیمنٹ سلمان الحلیل اور صالح المطیری ملوث تھے، جن کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس 15 منٹ تک معطل کردیا گیا۔امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کشیدگی سے بالا ہوکر حکومت اور قانون ساز اسمبلی کے درمیان مفید تعاون کی مثال پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں