کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ منگل کو ہو گا

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے اجلاس میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتعلیم نے ٹوئٹ کیا کہ منگل کو صحت اور تعلیم کے وزرا این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سمیت امتحانات سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ متفقہ ہوگا۔یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں