پنجاب کے13 اضلاع میں آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رہیں گے، مراد راس

لاہور(سی این پی)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کی کلاسیں عیدالفطرتک بندرہیں گی ۔پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے اجلاس کے بعد مراد راس نے کہا کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ صوبے کے 13 اضلاع یعنی لاہور، راولپنڈی، گجرات،گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 13اضلاع میں 19 اپریل سے نویں تا بارہویں کی کلاسیں پیراورجمعرات ہوں گی جب کہ پنجاب میں نویں تا بارہویں اوراے اولیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ آج کے فیصلوں پر نظرثانی کیلئے اجلاس دو ہفتوں بعد ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں