لندن (سی این پی )برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا اور فہرست سے نکلنےکے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی حکومت نےایڈوائزری جاری کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کےساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائےحکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنےوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کےخلاف بھی مؤثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملےکو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ برطانیہ کا کہنا ہےکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والےافراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کےخلاف ایکشن لینےکا یقین دلایا ہے۔برطانیہ کا کہنا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرپورا اترنےکے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کےمعاونین کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نےحال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر