نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں کرونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں پھر 1 لاکھ 84 ہزار نئے کووڈ کیسز رپورٹ کیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے، بھارت میں کووڈ 19 کے مسلسل روزانہ 1 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک میں ریکارڈ 1 لاکھ 84 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔بھارت میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 13 لاکھ 65 ہزار 674 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وبا سے مزید 1 ہزار 24 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہوچکی ہے۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار 35 ہے۔کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود بھارت میں سالانہ کنبھ میلہ روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔بھارت میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات بھی ملی ہیں جس کے بعد بھارت نے کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر