جسٹس منیب اختر کی جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ سے معذرت

اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سے گزشتہ روز کے رویے پر معذرت کرلیسپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق نظرثانی درخواستوں پرسماعت ہوئی جس میں جسٹس قاضی فائز نے گزشتہ روز پوچھےگئے سوالات کے تحریری جوابات جمع کرائے۔اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے سرینا عیسیٰ سے گزشتہ روز کے رویے پر معذرت کی۔جسٹس منیب نے سرینا عیسیٰ نے مکالمہ کیا کہ گزشتہ روز سوالات سے آپ کو رنج پہنچا، میرا مقصد آپ کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میرے سوالات سے آپ دکھی ہوئیں جس پر معذرت خواہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں