نئی دہلی (سی این پی) کسانوں نے ایک بار پھر بھارتی دارالحکومت کی طرف بڑا مارچ شروع کر دیا، پنجاب سے مظاہرین کی بڑی تعداد نئی دلی کے اطراف جمع ہو گئی، ظالمانہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا عزم کیا، مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئیں۔دلی میں کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری، گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فروخت کی مصروفیت کے باجود پنجاب سے کسانوں کے قافلے دلی کے لیے روانہ ہوئے۔کسان لیڈر جوگندر سنگھ نے کہا ہے کہ سرکار کے لاک ڈاؤن سے ان کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکار وائرس سے نہ ڈرائے، کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ قافلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ہریانہ کے قریب خانوری شہر پہنچنے پر قافلے کے کارکنوں کا استقبال کیا گیا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات