ریاض(سی این پی)سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس پر کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) مزید سخت کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے مختلف ہوائی اڈوں، ماتحت محکموں اور اداروں کی عمارتوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعلیج کا کہنا ہے کہ سعودی محکمہ صحت کی جانب سے مقررہ کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے، چھوٹی سی بھی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی، ایئرپورٹس اور متعلقہ مقامات پر شہری ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھیں۔سعودی عرب سفری ضوابط سے متعلق مختلف ممالک کے مسافروں کیلئے اہم خبرانہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ محکمہ شہری ہوابازی کی کسی بھی عمارت میں کسی بھی شخص کو توکلنا ایپ کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے۔عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک جتنی کامیابی ملی ہے وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا صلہ ہے۔سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ہوائی اڈوں، محکمے کی عمارتوں اور ماتحت اداروں میں تفتیشی دورے بھی جارے ہیں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے، توکلنا ایپ چیک کرنے اور درجہ حرارت مانپنے کے لیے پوائنٹ مؤثر بنائے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک