ہرارے(سی این پی ) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شیڈول ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز گذشتہ شب ہرارے پہنچے، کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل تھے۔ہرارے پہنچنے کے بعد کرونا ایس اوپیز کے تحت ٹیسٹ کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کرینگے اور کل سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال