4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی،یاسمین راشد

لاہور(سی این پی) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 40 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، ابھی تک 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے، 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے، ابھی تک 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں