کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر نا کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹائیفائید ویکسین کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈریپ والے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں یا نہیں؟ ڈریپ والے اپنا کام تو کریں، ڈریپ کا سی ای او ایکٹنگ چارج لے کر بیٹھا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کر رہے؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟ لوگ ٹائیفائیڈ سے متاثر ہو رہے ہیں ان کو فکر ہی نہیں ہے۔ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین موجود ہے، ڈریپ قیمت مقرر ہی نہیں کر رہی۔دوسری جانب فارماسیوٹیکل کمپنی کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ویکسین فروخت کرنے کو تیار ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹائیفائیڈ ویکسین کی قیمت مقرر کرکے 4 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک