کسی بھی قوم کی تعمیروترقی میں اساتذہ کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ملک اشتیاق احمد

واہ کینٹ‌(سی این پی )دنیابھر میں عالمی یوم اساتذہ منایا جارہا ہے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ہم کو چاہیے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کریں ۔ان خیالات کا اظہاربرین ایج اسلامک سکول کے بانی ملک اشتیاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا .ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی تعمیروترقی میں اساتذہ کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا پوری دنیا میں اس عظیم کردار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 5 اکتوبر کا دن ٹیچرڈے کے طور پر منایا گیا۔زندگی میں جہاں والدین اپنی اولاد کی پرورش کرتے ہیں تو وہی استاد اپنے شاگردوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے ان کی روحانی اور اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے۔ ا س دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کوتعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امرکو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں