لاہور(سی این پی) معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق لوک فن کار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کا گزشتہ رات ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ کرونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔نجی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل اسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا لیکن ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل شاہد بھی کرونا وائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں، ان کا علاج لاہور کے سی ایم ایچ میں جاری تھا لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکیں، سنبل شاہد اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔گزشتہ ماہ شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے صاحب زادے عارف مہدی انتقال کر گئے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق عارف مہدی کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک