اسلام آباد(سی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور وہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہم فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے، وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے۔واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں اور 200 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد پیدا شدہ صورتِحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک