جہانگیر ترین ہم خیال گروپ تشکیل، اراکین نے حلف بھی اٹھالیا

لاہور(سی این پی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر ہم خیال اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی ماڈل ٹائون لاہور کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہم خیال گروپ کے اعزاز میں عشائیے میں 31 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر گروپ کا باقاعدہ نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھتے ہوئے اراکین سے حلف بھی لیا گیا۔عشائیے کے دوران راجا ریاض کو قومی اسمبلی اورسعید اکبر نوانی کوپنجاب اسمبلی میں گروپ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عشائیے میں کسی نئے رکن سمیت پچھلی ملاقاتوں میں شریک متعدد ارکان بھی نہیں آئے جن کے نام بھی ظاہر نہیں کیے جاسکے، اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے متعددذاتی مصروفیات کے سبب نہیں آسکے۔ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعے کے روز پاور شوکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں