پنجاب اسمبلی،فلسطین پراسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور(سی این پی) پنجاب اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے مذمتی قرار داد رولز آف پروسیجر صوبائی اسمبلی معطل کر کے ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی اور مذمتی قرار داد خودایوان میں پڑھ کر سنائی۔پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف غم وغصے کا اظہارکیا، اس موقع پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر نظرآئے۔ایوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی اور ایوان نے وفاقی حکومت سیسفارش کی کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ اوراو آئی سی سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کیسامنے اٹھایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں