آج محنت کشوں کے سمندر نے فیصلہ مزدور یونین کے حق میں دے دیا،چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سی این پی)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی مرکزی یونین آفس جی سیون میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان ورکر زفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر حسین،پیر قاری عبید احمد ستی سمیت مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،مشاورتی کونسل کے ممبران،سی ڈی اے کی مختلف ڈائریکٹوریٹس سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی،قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کو عید ملن پارٹی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتا ہوں اور میرے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے جو آج ہماری اس تقریب میں شریک ہیں ان کا خصوصی شکرگزار ہوں کہ وہ ہماری خوشیوں کا حصہ بنے،سی ڈی اے مزدور یونین کو ادارے کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے رنگ و نسل اور مذہب سے بالاترہوکر ملازمین کی بلا تفریق خدمت کی،نفرتوں کا خاتمہ کیااور محبتوں کو فروغ دیا اور آپ محنت کشوں کے ووٹ کی طاقت سے مسلسل تین مرتبہ سی بی اے منتخب ہوئے،مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ مسلم او رمسیحی ملازمین کے دونوں عید کے تہواروں پر تمام ملازمین کو فل بیسک عید الاؤنس،حج پالیسی کے تحت پچاس ملازمین کو حج بیت اللہ کی زیارت،مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی بھیجوانے کا بندوبست،چارہزار ریگولر ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈکاقیام،پانچ سو بیواؤں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،مزید چار ہزار پلاٹوں کی ڈویلپ سیکٹرز میں منظوری،حافظ و پادری الاؤنس،خوشبوالاؤنس،خطرہ الاؤنس،کول الاؤنس،تمام ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ڈیتھ کوٹے پر یتیم بچوں کی بھرتی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور اوور ایج ملازمین کی مستقلی،20%سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات کی ادائیگی سمیت دیگر مراعات،سی ڈی اے کی تقسیم اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے خلاف قانونی اور عملی جدوجہد جو سی ڈی اے مزدور یونین کی گیارہ سالہ جدوجہد کا حصہ ہے اور پاکستان کی تاریخ میں اس کارکردگی کی مثال کسی دیگر اداروں میں نہیں ملتی،2017میں ادارے کی تقسیم اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں انتظامیہ نے اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے سی ڈی اے کے محنت کشوں کو ڈبل بیسک اور دیگر مراعات میں اضافے کے سبز باغ دکھا کر ہماراراستہ روکتے ہوئے اقتدار میں لاکر بیٹھایا اور اس نوسربارمزدور دشمن ٹولے نے مسیحی برادری سمیت سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور ملازمین کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکیا اور لیبریونین اوراسکی بغل بچہ تنظیم ایمپلائز یونین جو تین سال تک سی ڈی اے کے محنت کشوں کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے نشے میں مست رہی اور ادارے میں لوٹ مار اوراقرباپروری کا بازارگرم رکھا لیکن آج سی ڈی اے کے محنت کش نے عید ملن پارٹی میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے ریفرنڈم کا فیصلہ عوامی سمندرکی صورت میں مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے،سی ڈی اے میں ریفرنڈم جلد ہوکر رہے گا اور ہر محنت کش کو اس کے ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہو گا،سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت کو ٹریڈ یونین کا پچاس سالہ تجربہ حاصل ہے اورآج ہماری ٹیم میں جہاں تجربہ کار بزرگ رہنماء موجو د ہیں جن کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسکے ساتھ ہمارے پاس نوجوان نسل با شعور اور تعلیم یافتہ قیادت جو ہمارا مستقبل ہے سی ڈی اے کے محنت کشوں کی ترقی کے لیے اپنا اہم کرداراداکرنے کے لیے موجود ہے، میں سی ڈی اے کے ہر محنت کش کو یہ یقین دلاتاہوں کہ ایک بارپھر سی ڈی اے کے ادارے اور ملازمین کے وقار کو بحال کروائیں گے،اپنے منشور اور پالیسی کے تحت سی ڈی اے سے ریٹائرڈ ہونے والے ہر ملازم کو اسکی ریٹائرمنٹ سے پہلے اسکے ایک بچے یا بچی کی بھرتی اور پلاٹ کی الاٹمنٹ یا اسکے مساوی رقم دلوائیں گے،انوائرمنٹ سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں جہاں چھٹی کے دن کے باوجود انتظامیہ فرعونیت کا کرداراداکرتے ہوئے محنت کشوں سے جبراً کام لے رہی ہے انکی مشکلات کا ازالہ کریں گے،اللہ تعالیٰ کی ذات نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے اور آپ محنت کشوں کی دعاؤں کے صدقے میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب ہوا ہوں،میں اپنی یہ زندگی بھی آپ محنت کشوں کے نام وقف کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں اپنے محنت کش کے حقوق پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا اور آپ اور آپکے بچوں کے حقوق کی جنگ لڑتارہوں گا اور آپکے ووٹ کی طاقت سے مزدور دشمن اور نوسربازوں کے ٹولے کو ہمیشہ کے لیے ادارے سے رخصت کرکے دم لوں گا،تقریب کے اختتام پر فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر اسرائیل و بھارتی جارحیت اورظلم وبربریت کے خلاف قراردادپیش کی گئی اور تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کی کامیابی اور نصرت کے لیے دعاکروائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں