فیصل آباد(سی این پی)بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم صہیونی دہشتگردی کا نوٹس لے۔قبلہ اول مسجد اقصی پر صہیونی دہشتگری، معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پریس کلب کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام جیسی بدترین مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک نے دہشتگرد اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، مظاہرین نے مسلم ممالک کے رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آپسی اختلاف ختم کر کے قبلہ اول کی آزادی کے لئے ایک ہو جائیں اور دنیا بھر میں صہیونی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کریں۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال