جون تک ایف ایٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد(سی این پی) وزیرخزانہ شوکت ترین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جون تک ایف ایٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت ملک کا گروتھ ریٹ پانچ فیصداور آئندہ سال چھ فیصد تک جاسکتا ہے، گروتھ ریٹ کو متنازع نہیں بناناچاہیے۔شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات بڑھنے تک حکومت مقروض رہے گی، ترسیلات زربڑھنے کی ایک بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان پراعتماد ہے،پورے ملک سے پیسے جمع ہوتے ہیں اور پچاسی فیصدنو شہروں پرخرچ ہوجاتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ورچوئل گفتگو میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ا ین ایف سی کے درمیان دواہم چیزیں تھیں، پہلی یہ کہ اس وقت8.8فیصدجی ڈی پی تھاہم نے کہاتھایہ20فیصد جاناچاہئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اس بارپاکستان کیساتھ سخت رویہ اپنایا، تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کیساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے۔اپوزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی چیز کو چھپانیکی ضرورت ہی نہیں، کسی کو اگر شک ہے تو آکر نمبرزدیکھے، عمران خان وہ شخص ہیں جو نیوٹرل امپائرز لے کر آئے تھے۔شوکت ترین نے کہا کہ ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غریبوں کوآٹے اوربجلی پرسبسڈی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دی، وزیراعظم کی بہترپالیسی کی وجہ سے کرونا کے باعث معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوا، حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنے پر ہوگی۔شوکت ترین کا ان کا کہنا تھا کہ 12سیکٹرز کی طویل اورقلیل مدتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمزلیکرآرہی ہے۔ ایکسپورٹ میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کو سہارا دیا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے، ریونیو کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جوٹیکس نہیں دے رہے ان کیخلاف کارروائی کریں گے، غریبوں کو آٹے اور بجلی پرسبسڈی دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں