سعودی عرب کرونا کی بھارتی قسم کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ، عالمی ادارہ صحت

نیویارک (سی این پی)اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 11 مئی سے اب تک 4 مزید ممالک کی جانب سے کرونا وائرس کی بھارتی قسم (B.1.617) کی اطلاع دی گئی ہے۔ یہ ممالک بحرین، ایران، اردن اور مراکش ہیں۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 44 ممالک اپنے ہاں اس نوعیت کے کرونا وائرس کی موجودگی کے بار میں آگاہ کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ادارے کا کہناتھاکہ خطے کے ممالک میں کرونا کی اس قسم کے پھیلائو کا امکان بڑھ گیا ہے ، ان ممالک میں سعودی عرب شامل ہے۔ اس کی وجہ خلیجی ممالک اور بھارت کے درمیان جغرافیائی قربت ہے۔اس حالے سے عالمی ادارہ صحت کے مشرق وسطی ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری نے کہاکہ سعودی عرب کرونا کی وبا کے آغاز سے ہی اس پھیلا ئوکی روک تھام کے واسطے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مثالی تعاون پر مملکت کے شکر گزار ہیں۔المنظری کے مطابق سعودی عرب خطے اور اس کے بیرون ایک اہم عطیہ کنندہ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم مملکت کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بے شک بھارت کی مدد کرنے میں بھی سعودی عرب کی تیزی گراں قدر ہے۔المنظری نے مزید کہا کہ بھارت میں کرونا کے متاثرین اور اس کے سبب اموات کی تعداد میں اضافہ خطرناک اور سنگین ہے۔ ہم بھارت اور دنیا کے بقیہ دیگر ممالک کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ کرونا کی نئی اقسام قابل تشویش ہیں۔ ان اقسام کے نمودار ہونے سے اس بات کی اہمیت نمایاں ہو گئی ہے کہ تمام لوگوں کو طبی، سماجی، مقامی اور قومی تدابیر پر کاربند رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں بھرپور رابطہ کار اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں