میکسیکو میں اسکول کھولنے کے حکومتی اعلان کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

میکسیکو سٹی(سی این پی)میکسیکو میں اسکول کھولنے کے حکومتی اعلان کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، شرکا نے پہلے ویکسین پھر اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والے مظاہرے میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹاف اور بچوں کو ویکسین لگائی جائے پھر اسکول کھولے جائیں ورنہ وہ بچوں کو وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ میکسیکو میں کورونا کیسز کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اموات 2 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں