لاہور(سی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کا بجٹ 283 ارب روپے سے بڑھا کر 3 سو ارب سے زیادہ کیا جائے گا، دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کر دئیے جائیں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ اور منصوبوں پر دنیا نیوز سے با ت کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کیلئے آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 سو ارب سے زیادہ کا ہو گا، ہیلتھ انشورنس کے بجٹ کو 100 ارب روپے تک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 52 لاکھ فیملیز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کیے جا چکے ہیں، دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مہیا کر دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں لاہور میں 5 سو بیڈز کا جدید ترین ہسپتال اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ 9 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں خون کی بیماریوں کا انفیکشن ڈیزیز کا ہسپتال بنائیں گے۔ سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھی بجٹ سے پیسے دیئے جائیں گے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا