وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات، سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو

اسلام آباد(سی این پی)وزیرِ اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر کشمیر اور گلگت بلتستان افیئرز علی امین گنڈا پور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی اور سردار تنویر الیاس شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروِں سے متعلق بھی بات کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں